سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام!

بلڈپریشر (BP) نارمل رکھنے کے لئے ہاتھ میں کڑا(تانبے کا)پہننے سے فائدہ ہوتاہے۔(میرے ایک دوست نے پہنا ہے)وہ کہتاہے کہ اس کڑے سے میرا ہاتھ کا دردختم ہوگیاہے۔ وہ کہتاہے کہ سائنس کے مطابق تانبے کے کڑے میں دوسرے اجزاء بھی شامل ہیں جن سے فائدہ ہوتاہے۔ مجھے بھی اس کڑے سے فائدہ ہواہے۔ اس نے ایک مثال دی ہے کہ اگر ٹانگ ٹوٹ جائے تو لوہے کی راڈ ڈالی جاتی ہے ، توراڈ سے فائدہ ہوتاہے۔ اور ٹانگ کچھ عرصہ کے بعد ٹھیک ہوجاتی ہے۔
میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً
بطورعلاج تانبے کا کڑا پہننے کی گنجائش ہے کہ بشرطیکہ کوئی ماہر ڈاکٹرتجویزکرے یا اپنا تجربہ ہوالبتہ اس کو کپڑے وغیرہ کے اندر رکھے تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء : جامعہ حمادیہ کراچی پاکستان
فتوی نمبر : 001

No Results Found

The page you requested could not be found. Try refining your search, or use the navigation above to locate the post.